خطے میں دیرپا امن کا قیام مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر ناممکن ہے،کشمیریوں کیلئے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،صدر عارف علوی نے ٹوکیو میں دنیا کے سامنے مسئلہ کشمیر اٹھا دیا

خطے میں دیرپا امن کا قیام مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر ناممکن ہے،کشمیریوں کیلئے ...
خطے میں دیرپا امن کا قیام مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر ناممکن ہے،کشمیریوں کیلئے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،صدر عارف علوی نے ٹوکیو میں دنیا کے سامنے مسئلہ کشمیر اٹھا دیا

  



ٹوکیو(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت عارف علوی نے جاپان سمیت دنیا کے مختلف سربراہانِ مملکت کے سامنے مسئلہ کشمیر اجاگر کرتے ہوئے مقبوضہ وادی کی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جاپان کے شہنشاہ کی جانب سے مختلف سربراہان مملکت اور حکومت کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر پاکستان عارف علوی اورخاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے بھی شرکت کی۔صدرمملکت عارف علوی نے تقریب میں شریک ہونے والے مختلف سربراہان مملکت و حکومتی نمائندوں سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے مختلف ممالک کے وفود کو مقبوضہ کشمیر میں تشویشناک صورتحال سے آگاہ کیا اور بتایا کہ خطے میں دیرپا امن کا قیام مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر ناممکن اور انتہائی مشکل ہے۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ بھارت طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کے حق خودارادیت کو دبانے کی کوشش کررہا ہے مگر وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکتا، کشمیریوں کےلئے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔بعد ازاں صدرمملکت نے مختلف ممالک کے سربراہان کو پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی پیش کش کی اور ترقی کے اقدامات پر تفصیلی گفتگو بھی کی۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجودہیں، غیرملکی سرمایہ کار نادر مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، پاکستان میں ایز آف ڈوئینگ بزنس کویقینی بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں جبکہ ہمارے ملک کی سرزمین قدرتی حسن سے بھی مالا مال ہے۔ عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد