بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیم لاہورپہنچ گئی

بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیم لاہورپہنچ گئی
بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیم لاہورپہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیم لاہورپہنچ گئی،پی سی بی حکام نے بنگلہ دیش ویمن ٹیم کا استقبال کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کی ویمن کرکٹ ٹیم لاہورپہنچ گئی،پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے بنگلادیش ویمن ٹیم کاایئر پورٹ پر استقبال کیا ،بنگلہ دیش کی ٹیم آج آرام کل قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی ،ٹی ٹوینٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کل قذافی سٹیڈیم میں ہوگی اور 26، 28 اور 30 اکتوبر کو ٹی ٹوینٹی سیریز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز 2 اور 4 نومبر کو لاہور میں ہوگی۔
دورہ پاکستان کےلئے بنگلہ دیش خواتین کی14 رکنی ٹیم کا اعلان بھی کردیا گیا ہے، سلمیٰ خاتون ٹی ٹوینٹی کی قیادت کریں گی جبکہ رومانا احمد ون ڈے سیریز میں کپتانی کی فرائض انجام دیں گی۔بنگلہ دیش خواتین ٹیم کی دیگر کھلاڑیوں میں جہاں آرا عالم، شمیمیٰ سلطانہ، نگار سلطانہ، عائشہ رحمان، سنجیدا اسلام، لتا موندل، پنا گھوش، ایکا مولک، خدیجتہ الکبریٰ، شرمین سلطانہ، فرزانہ حق پنکی، شرمین سلطانہ سپتا شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -