ڈی آئی خان، سی ٹی ڈی کا دہشتگردوں سے مقابلہ، 1 اہلکار شہید، ایک زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ رمک میں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان سے تقریبا 70 کلو میٹر دور رمک کے علاقہ میں سی ٹی ڈی پولیس نے سرچ آپریشن کیا، دہشت گردوں کی اطلاع پر سرچ آپریشن جاری تھا کہ اچانک ایک مکان سے فائرنگ شروع ہو گئی، فائرنگ کے نتیجے ایک پولیس اہلکار نوشا جان بحق جبکہ جانگیر زخمی ہوگیا۔
زخمی پولیس اہلکار کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کر دیا گیا، آپریشن کے نتیجے میں اب تک 6 مشکوک افراد کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔