احتساب عدالت لاہور میں چودھری شوگر ملزکیس کی سماعت آج ہوگی

احتساب عدالت لاہور میں چودھری شوگر ملزکیس کی سماعت آج ہوگی
احتساب عدالت لاہور میں چودھری شوگر ملزکیس کی سماعت آج ہوگی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت لاہور میں چودھری شوگر ملزکیس کی سماعت آج ہوگی،احتساب عدالت لاہورکے جج چودھری امیرمحمدخان کیس کی سماعت کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں چودھری شوگر ملز کیس کی سماعت آج ہوگی،مریم نواز اور یوسف عباس کو14روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعدعدالت میں پیش کیا جائے گا،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف سڑکیں کنٹینراورخاردارتاریں لگاکربندکردی گئیں، احتساب عدالت لاہورکے جج چودھری امیرمحمدخان کیس کی سماعت کریں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور