سندھ ہائیکورٹ،سکول پرنسپل سے بھتہ وصولی کے جرم میں ملزم کی سزاکےخلاف اپیل مسترد

سندھ ہائیکورٹ،سکول پرنسپل سے بھتہ وصولی کے جرم میں ملزم کی سزاکےخلاف اپیل ...
سندھ ہائیکورٹ،سکول پرنسپل سے بھتہ وصولی کے جرم میں ملزم کی سزاکےخلاف اپیل مسترد

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے سکول پرنسپل سے بھتہ وصولی کے جرم میں سزاکےخلاف اپیل مستردکردی ،عدالت نے ملزم کی سزا عمر قید سے کم کرکے 5 سال قید میں تبدیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سکول پرنسپل سے بھتہ وصولی کے جرم میں ملزم کی سزاکےخلاف اپیل پر سماعت ہوئی،انسداددہشت گردی عدالت نے بھتہ خوری کے جرم میں 4ملزمان کو سزاسنائی تھی،عدالت نے ملزم عبدالقادرکوعمرقید،جنید،مجاہداورنعمان کو5،5سال قیدکی سزاسنائی تھی،ملزموں نے2013 میں سکول پرنسپل مشرورآفریدی سے50لاکھ روپے بھتہ مانگاتھا،سندھ ہائیکورٹ نے ملزم کی سزا کےخلاف اپیل مستردکردی،عدالت نے ملزم کی سزا عمر قید سے کم کرکے 5 سال قید میں تبدیل کردی۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی