آزادی مارچ، حکومتی مذاکراتی کمیٹی اب کیا کرنے جارہی ہے ؟ بڑی خبر آ گئی

آزادی مارچ، حکومتی مذاکراتی کمیٹی اب کیا کرنے جارہی ہے ؟ بڑی خبر آ گئی
آزادی مارچ، حکومتی مذاکراتی کمیٹی اب کیا کرنے جارہی ہے ؟ بڑی خبر آ گئی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومت کی مذاکراتی کمیٹی نے آزادی مارچ کو روکنے کیلئے مولانا فضل الرحمان ،شہبازشریف اور بلاول بھٹو زرداری سے رابطے کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پرویز خٹک کی زیر صدارت حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں رہبر کمیٹی کے مطالبات پر غور کیا گیا جب کہ وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ مسترد کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک کمیٹی کے حکومتی اراکین نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے پرامن احتجاج کا حق تسلیم کرتی ہے لیکن ملکی اور خطے کی موجودہ صورتحال میں اسلام آباد پر چڑھائی کرنا مناسب نہیں۔ذرائع کے ارکان کا موقف تھا کہ حکومت بات چیت کے ذریعے معاملات حل کرنے میں سنجیدہ ہے اس لیے حکومتی کمیٹی تمام اپوزیشن رہنماو¿ں سے ملاقات کرے گی اس ضمن میں حکومتی کمیٹی کے اراکین مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف اور بلاول بھٹو سے خود رابطہ کریں گے۔

مزید : قومی