صدر مملکت عارف علوی نے جاپانی وزیر اعظم سے ملاقات،دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

صدر مملکت عارف علوی نے جاپانی وزیر اعظم سے ملاقات،دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
صدر مملکت عارف علوی نے جاپانی وزیر اعظم سے ملاقات،دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

  



ٹوکیو(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت عارف علوی نے جاپانی وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے، جس میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جاپانی وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے ،دونوں رہنماوں نے دوطرفہ دلچسپی کے اموراورتجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر بھی غور کیا ہے،صدر عارف علوی نے جاپانی وزیراعظم کے سامنے مقبوضہ کشمیر کامسئلہ اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ جاپان کی قیادت مقبوضہ کشمیرکے مظلوم عوام کیلئے آوازبلندکرے،صدرعارف علوی نے جاپان میں حالیہ طوفان سے تباہی پراظہارافسوس بھی کیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد