مریم نوازکونوازشریف سے ملاقات کیلئے پرول پررہاکیاجائے،پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

مریم نوازکونوازشریف سے ملاقات کیلئے پرول پررہاکیاجائے،پنجاب اسمبلی میں ...
مریم نوازکونوازشریف سے ملاقات کیلئے پرول پررہاکیاجائے،پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازکی پرول پررہائی کے مطالبے کی پنجاب اسمبلی میں قراردادجمع کرا دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز کی پرول پر رہائی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی،قرارداد(ن)لیگ کی رکن اسمبلی سعدیہ تیمورنے جمع کرائی،قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کوفوری طبی سہولتیں فراہم نہ کرنے پرتشویش ہے،قرارداد میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ مریم نوازکونوازشریف سے ملاقات کیلئے پرول پررہاکیاجائے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور