مسلم لیگ(ن) نواز شریف کی صحت پر جھوٹ کی سیاست کر ر ہی ہے، فیاض الحسن چوہان

مسلم لیگ(ن) نواز شریف کی صحت پر جھوٹ کی سیاست کر ر ہی ہے، فیاض الحسن چوہان
مسلم لیگ(ن) نواز شریف کی صحت پر جھوٹ کی سیاست کر ر ہی ہے، فیاض الحسن چوہان

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) نواز شریف کی صحت پر جھوٹ کی سیاست کر ر ہی ہے، کیپٹن صفدر کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہونے والا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے باعث خراب ہوئی، سابق وزیر اعظم اپنے معالج کی تجویز کردہ ادوایات کا استعمال کرتے ہیں، مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی صحت پر جھوٹ کی سیاست کر رہی ہے۔انہوں نے کیپٹن صفد ر کی گرفتاری پر تبصرہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہونے والا ہے،صفدر کا کردارمدعی سست گواہ چست والا ہے،اس نے اداروں کے خلاف جو رویہ اختیار کیا وہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ تھا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور