گھر کی مرغی دا ل برابر سے بھی بد تر ہے،ڈاکٹر ثمر مبارک

گھر کی مرغی دا ل برابر سے بھی بد تر ہے،ڈاکٹر ثمر مبارک

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہاہے کہ جب اپنے لوگ کام کرتے ہیں تو ان پر تنقید کی جاتی ہے،گھر کی مرغی دال برابر سے بھی بد تر ہے،اب غیر ملکی کمپنیاں کہہ رہی تو ان کی بات میں وزن ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئلے کی مدد سے بجلی اور ڈیزل بنانے کے بڑے مواقع موجود ہیں،چین میں کو ل کو گیس اور ڈیزل میں تبدیل کیا جاتا ہے، امید کرتا ہوں کہ چینی کمپنی تھرمیں آکر کوئلے سے ڈیزل بنائے گی،کول سے کیمیکل ، اور فرٹیلائز بنانا بہت آسا ن ہے،تھرمیں بجلی اور تیل کی سہولت موجود ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ غیر ملکی کارپوریٹ نے تھر میں کول سے ڈیزل بنانے کےلئے رابطہ کیا تھا،غیر ملکی کارپوریٹ سیکٹر کی پیشکش سے (ن) لیگی حکومت کوآگاہ کیا تھا،احسن اقبال نے پیشکش پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھاکہ ہم مزید پیسہ نہیں لگا نا چاہتے ،اب بھی کارپوریٹ کمپنیز نے اشتراک کا کہا مگر حکومت کاتعاون بھی ضروری ہے، کوشش ہے کہ حکومت کی توجہ تھر کے کوئلے کی جانب مبذول کراﺅں ،تھر میں 175کلومیٹرتک گہرائی میں کوئلہ موجود ہے۔ ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا کہ جب اپنے لوگ کام کرتے ہیں تو ان پر تنقید کی جاتی ہے،گھر کی مرغی دا ل برابر سے بھی بد تر ہے،اب غیر ملکی کمپنیاں کہہ رہی تو ان کی بات میں وزن ہو گیا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد