کرپشن کے وائٹ کالر مقدمات کی تحقیقات اولین ترجیح ہے،چیئرمین نیب

کرپشن کے وائٹ کالر مقدمات کی تحقیقات اولین ترجیح ہے،چیئرمین نیب
کرپشن کے وائٹ کالر مقدمات کی تحقیقات اولین ترجیح ہے،چیئرمین نیب

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن کے وائٹ کالر مقدمات کی تحقیقات اولین ترجیح ہے، گزشتہ 23ماہ میں قوم کے لوٹے گئے71ارب روپے قومی خزانے میں جمع کروائے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب کراچی کی کارکردگی کاجائزہ اجلاس منعقد ہوا،جسٹس(ر) جاوید اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میگا کرپشن کے وائٹ کالر مقدمات کی تحقیقات اولین ترجیح ہے، احتساب سب کیلئے کی پالیسی پرعمل پیرا ہیں، گزشتہ 23ماہ میں قوم کے لوٹے گئے71ارب روپے قومی خزانے میں جمع کروائے، نیب نے گزشتہ 23ماہ میں 600کرپشن ریفرنس عدالتوں میں جمع کروائے،نیب کی سزا دلوانے کی شرح70فیصد ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیب کراچی اہم ترین علاقائی بیورو ہے،نیب کراچی نے مجموعی کارکردگی میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی