قتل کے واقعہ میں زخمی کی شہادت بہت قابل سمجھی جاتی ہے ،سپریم کورٹ نے قتل کے مجرم کی سزا کیخلاف اپیل خارج کردی

قتل کے واقعہ میں زخمی کی شہادت بہت قابل سمجھی جاتی ہے ،سپریم کورٹ نے قتل کے ...
قتل کے واقعہ میں زخمی کی شہادت بہت قابل سمجھی جاتی ہے ،سپریم کورٹ نے قتل کے مجرم کی سزا کیخلاف اپیل خارج کردی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے قتل کے مجرم نادر خان کی سزا کیخلاف اپیل خارج کردی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مقتول صغیر نے ہسپتال سے مراسلہ لکھ کر پولیس کو ملزم کا نام بتایا،زخمی منظور اور حکم خان نے بھی ملزم کی طرف انگلی اٹھائی ،واقعہ میں زخمی کی شہادت بہت قابل سمجھی جاتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں قتل کے مجرم کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں بنچ نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے قتل کے مجرم نادر خان کی سزا کیخلاف اپیل خارج کردی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مقتول صغیر نے ہسپتال سے مراسلہ لکھ کر پولیس کو ملزم کا نام بتایا،زخمی منظور اور حکم خان نے بھی ملزم کی طرف انگلی اٹھائی ،واقعہ میں زخمی کی شہادت بہت قابل سمجھی جاتی ہے ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد