مصباح الحق اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان سمیت متعدد کرکٹرز کی نوکری خطرے میں پڑ گئی مگر کیوں؟ حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں

مصباح الحق اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان سمیت متعدد کرکٹرز کی نوکری خطرے میں پڑ گئی ...
مصباح الحق اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان سمیت متعدد کرکٹرز کی نوکری خطرے میں پڑ گئی مگر کیوں؟ حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی سمیت درجنوں کرکٹرز کی ملازمتیں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے نئے ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر میں ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں ختم کئے جانے کے بعد کئی کرکٹرز فارغ ہوچکے ہیں جبکہ دیگر کی ملازمتیں داؤ پر لگی ہیں اور سوئی ناردرن گیس نے فوری طور پر کرکٹ مصروفیات چھوڑ کر دفتر جوائن کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی، اسد شفیق، محمد عباس، شاداب خان، موسٰی خان، محمد رضوان، افتخار احمد، یاسر شاہ ، شاہین شاہ آفریدی اور محمد حفیظ سوئی ناردرن گیس کے ملازم ہیں ۔ ان میں سے محمد حفیظ کو چھوڑ کر باقی 10کرکٹرز آسٹریلیا جانے والے قومی سکواڈ میں بھی شامل ہیں تاہم سوئی ناردرن کی جانب سے نوٹس جاری ہونے کے بعد ان کی ملازمتیں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔
مندرجہ بالا کرکٹرز کے علاوہ بھی محکمہ کے کئی کرکٹرز ڈومیسٹک مقابلوں میں شریک ہیں اور ان سب کو فوری طور پر دفتر جوائن کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ اگر 28 اکتوبر تک رپورٹ نہ کیا تو تنخواہ روک لی جائے گی۔

مزید :

کھیل -