چودھری شوگر ملز کیس ،مریم نواز اور یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 25 اکتوبر تک توسیع

چودھری شوگر ملز کیس ،مریم نواز اور یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 25 اکتوبر تک ...
چودھری شوگر ملز کیس ،مریم نواز اور یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 25 اکتوبر تک توسیع

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 25 اکتوبر تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں چودھری شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج چودھری امیرمحمدخان نے کیس کی سماعت کی،نیب نے ملزموں کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا،اس موقع پرمسلم لیگ ن کے رہنماﺅں اور کارکنوں کی بڑی تعداد عدالت میں موجود تھی، احاطہ عدالت میں بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،احاطہ عدالت میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی جبکہ جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف سڑکیں کنٹینراورخاردارتاریں لگاکربندکردی گئیں تھیں،عدالت نے مریم نواز اور یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کردی اور ملزموں کو 25 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

مزید : لاہور /قومی