”مریم نواز بھی بیمار ہیں اور “ حسین نواز نے والد کے بعد بہن مریم کے بارے میں بھی بیان جاری کر دیا

”مریم نواز بھی بیمار ہیں اور “ حسین نواز نے والد کے بعد بہن مریم کے بارے میں ...
”مریم نواز بھی بیمار ہیں اور “ حسین نواز نے والد کے بعد بہن مریم کے بارے میں بھی بیان جاری کر دیا

  



لاہور( آن لائن )مسلم لیگ (ن) کے قائد میاںنواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز کےلئے آواز اٹھانے کی بھی اپیل کر دی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں حالات کے جبر کی وجہ سے بھولنا نہیں چاہئے کہ مریم نواز بھی بیمار ہیں۔ حکومت پنجاب کی طرف سے نہ تو ان تک ڈاکٹر کو رسائی دی گئی ہے نہ ان کی بیماری کے بارے میں تفصیلات سے ہی آگاہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو بے وجہ قید رکھا گیا ہے۔ مریم نواز کے لئے آواز اٹھائیے!اس سے قبل حسین نواز نے کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ اور کہا کہ آخرکاراپنی اصلیت دکھانے پر آ ہی گئے ناں۔ کیپٹن صفدر کو آزادی مارچ کو سپورٹ کرنے پر گرفتار کیایا حق بات کہنے پر؟ کتنوں کو کب تک قید میں ڈالو گے؟ تاریخ گواہ ہے ایسی روش کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکی۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہاں سارا خاندان قصوروار ہے وجہ صرف آمریت کے آگے جھکنے سے انکار ہے۔ اس سے پہلے کبھی ہائی جیکر بنے تو کبھی میڈیا ٹرائل ہوا۔ جب بھی معاملہ عدالت میں گیا تو تان اقامے پر ہی ٹوٹی۔ لیکن تعجب کیسا یہاں بابائے قوم اور مادرِ ملت کو نہیں بخشا گیا تو ہم کیا ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور