بلاول بھٹو کا تھر میں جلسہ،جلسہ گاہ پر ٹڈیوں نے حملہ کر دیا

بلاول بھٹو کا تھر میں جلسہ،جلسہ گاہ پر ٹڈیوں نے حملہ کر دیا
بلاول بھٹو کا تھر میں جلسہ،جلسہ گاہ پر ٹڈیوں نے حملہ کر دیا

  



اسلام کوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلاول بھٹو کے تھر آنے سے قبل جلسہ گاہ پر ٹڈی دل نے حملہ کیا ہے،جس کے باعث منتظمین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مٹھی کے علاقے اسلام کوٹ میں آج بلاول بھٹو کے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیںلیکن اچانک فصلوں کو نقصان پہچانے والی ٹڈی دل نے جلسہ گاہ میں ڈیرے ڈال لیے ہیںجس پر منتظمین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،انتظامیہ کے مطابق جلسہ شروع ہونے کے بعدٹڈی دل کی تعداد مزید میںاضافہ ہو جائے گا۔واضح رہے کہ تھر کے علاقے اسلام کوٹ میں پیپلزپارٹی کا جلسہ آج ہو گا ،جس میں بلاول بھٹو زرداری سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما خطاب کریں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی