نوازشریف کو خون کس نے دیا ؟ کسی قریبی رشتہ دار یا پارٹی کارکن نے نہیں بلکہ ۔۔۔ پتا چل گیا

نوازشریف کو خون کس نے دیا ؟ کسی قریبی رشتہ دار یا پارٹی کارکن نے نہیں بلکہ ۔۔۔ ...
نوازشریف کو خون کس نے دیا ؟ کسی قریبی رشتہ دار یا پارٹی کارکن نے نہیں بلکہ ۔۔۔ پتا چل گیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیراعظم نوازشریف اس وقت پلیٹ لیٹس کی شدید کمی کے باعث سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں انہیں پلیٹ لیٹس کے میگا یونٹ لگا گئے ہیں اور ا ب ان کی صحت بہتر ہوتی جارہی ہے ، پلیٹ لیٹس کی تعداد 24 ہزار تجاوز کر گئی ہے ۔

نجی ٹی وی ” ہم نیوز “ کے مطابق نوازشریف کو پلیٹ لیٹس کے یونٹ لگانے کیلئے خون درکار تھا جس پر شہبازشریف نے اپنے بھائی کو خون دینے کی درخواست کی لیکن بیمار ہونے کے باعث ان کا خون نہیں لیا گیا ، شہبازشریف کا بلڈ گروپ بھی ” او پازیٹو “ ہے ۔نوازشریف کیلئے 18 سالہ طلباءکے تازہ خون سے سفید خلیے لیے گئے ، نوازشریف کو کسی قریبی رشتہ دار یار پارٹی کارکن نے خون نہیں دیا بلکہ انہیں نجی کالج کے 4 طالبعلموں نے خون دیا ۔

یاد رہے کہ نوازشریف کو دو روز قبل پلیٹ لیٹس کی شدید کمی کے باعث سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت پر تشویش کا اظہار کیا اور مختلف ٹیسٹ کیے تاہم اب ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے ۔

مزید : قومی