سپریم کورٹ ،جوڈیشل افسران کے سروس رولز سے متعلق کیس کی سماعت 4 ہفتے کیلئے ملتوی

سپریم کورٹ ،جوڈیشل افسران کے سروس رولز سے متعلق کیس کی سماعت 4 ہفتے کیلئے ...
سپریم کورٹ ،جوڈیشل افسران کے سروس رولز سے متعلق کیس کی سماعت 4 ہفتے کیلئے ملتوی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے جوڈیشل افسران کے سروس رولز سے متعلق کیس کی سماعت 4 ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں اسلام آبادجوڈیشل افسران کے سروس رولزسے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سماعت کی،ڈپٹی اٹارنی جنرل سہیل محمود نے کہا کہ کمیٹی اجلاسوں میں تجاویز تیار کر لی گئیں ہیں،وکیل افتخار گیلانی نے کہا کہ تجویز ہے کہ اسلام آباد کے جوڈیشل افسر کا ملک بھر میں تبادلہ ہو سکتا ہے،معاملے کی وجہ سے ججز پریشان ہیں حکومت کو جلد حل نکالنے کا کہا جائے،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ اٹارنی جنرل نے کہا تھاججز کے تبادلے رضا مندی سے کئے جائیں گے،عدالت نے کہا کہ امید ہے کہ چیف جسٹس اطہر من اللہ ارکان کمیٹی کے ساتھ ملاقات کر کے حل نکال لیں گے،سپریم کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 4 ہفتوں کےلئے ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد