بہت جلد کاروباری افراد کا وفد پاکستان لائیں گے،جرمن سفیر کی مشیر تجارت کو یقین دہانی

بہت جلد کاروباری افراد کا وفد پاکستان لائیں گے،جرمن سفیر کی مشیر تجارت کو ...
بہت جلد کاروباری افراد کا وفد پاکستان لائیں گے،جرمن سفیر کی مشیر تجارت کو یقین دہانی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر تجارت رزاق داؤدسے ملاقات میں پاکستان میں تعینات جرمن سفیر برن ہارڈ شلاگیک نے کہا ہے کہ بہت جلد جرمن کاروباری افراد کا وفد پاکستان لائیں گے ،پاکستان میں سرمایہ کاری کےلئے جرمن کمپنیوں کوآگاہ بھی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت رزاق داؤدسے پاکستان میں تعینات جرمن سفیر برن ہارڈ شلاگیک نے ملاقات کی ہے،جس میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ مشیر تجارت نے جر من سفیر برن ہارڈ شلاگیک سے ملاقات میں کاروباری افراد کے مابین روابط کو مزید بڑھانے پرزور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں، جرمن کمپنیوں کو معاشی زونزمیں سرمایہ کاری کرکے فائدہ اٹھانا چاہیے،جی ایس پی پلس اور یورپی منڈیوں تک بہترین رسائی پر جرمنی کے مشکور ہیں۔

جرمن سفیر نے مشیر تجارت کی پیشکش پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان تجارتی تعلقات بہت اچھے ہیں،بہت جلد جرمن کاروباری افراد کا وفد پاکستان لائیں گے ،پاکستان میں سرمایہ کاری کےلئے جرمن کمپنیوں کوآگاہ بھی کریں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد