”میں سمجھتا ہوں مصباح الحق کیساتھ جلد ہی سرفراز والا معاملہ ہو گا“

”میں سمجھتا ہوں مصباح الحق کیساتھ جلد ہی سرفراز والا معاملہ ہو گا“
”میں سمجھتا ہوں مصباح الحق کیساتھ جلد ہی سرفراز والا معاملہ ہو گا“

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پالیسیاں سمجھ سے بالاتر ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ مصباح الحق کیساتھ بھی جلد ہی سرفراز والا معاملہ ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ پہلے سرفراز احمد پر اعتماد کا اظہا ر کیا جاتا ہے اور انہیں تینوں فارمیٹ کا کپتان مقرر کیا جاتا ہے لیکن سیریز کی تنقید پر سب کچھ تبدیل کرد یا جاتا ہے۔ معلوم نہیں کہ کرکٹ بورڈ کیا کرنا چاہتا ہے کہ کیونکہ ایک سیریز میں شائقین کرکٹ اور میڈیا کی جانب سے تنقید ہونے پر اپنے ہی کئے گئے فیصلوں کو تبدیل کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے مصباح الحق کو بھی با اختیار کیا ہے لیکن ایک شخص کو بہت زیادہ اختیارات دیں گے تو پھر جب بہت زیادہ تنقید ہو گی تو فیصلے اسی تیزی سے تبدیل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں مصباح الحق کے ساتھ جلد ہی سرفراز احمد والا معاملہ ہو گا۔

عاقب جاوید نے سرفراز کو اگلے برس ورلڈکپ تک پاکستان کا کپتان بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد نے پاکستان ٹی 20ٹیم کو ورلڈ نمبر ون ٹیم بنایا ، اس کے علاوہ سرفراز احمد سے کیا توقع کیا جا سکتی ہے۔

مزید : کھیل