آزادی مارچ، کارکنوں کو کیا کیا چیزیں ساتھ لانے کی اجازت دی گئی؟ جے یو آئی ایف نے ہدایت نامہ جاری کر دیا

آزادی مارچ، کارکنوں کو کیا کیا چیزیں ساتھ لانے کی اجازت دی گئی؟ جے یو آئی ایف ...
آزادی مارچ، کارکنوں کو کیا کیا چیزیں ساتھ لانے کی اجازت دی گئی؟ جے یو آئی ایف نے ہدایت نامہ جاری کر دیا

  



لاہور (ویب ڈیسک) جمعیت علماءاسلام (ف) کے آزادی مارچ کے سلسلے میں کارکنان اور قافلوں کے شرکاءکیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا گیا۔ ہدایت نامہ میں کہا گیا کہ اسلام آباد کا سفر کم سے کم 4 سے 5 دنوں پر محیط ہوگا، کارکناں کم سے کم ایک ہفتے کے قیام کا بندوبست کر کے آئیں، کارکنان ایک بستر، کمبل اور دو جوڑے کپڑے ساتھ لائیں۔ ہدایت نامہ کے مطابق کارکنان خشک میوہ جات، چنے اور پانی بھی ساتھ لے کر آئیں، خود بھی پرامن رہیں اور کارکنان کو بھی پرامن رہنے کی تلقین کریں۔ کسی بھی عہدیدار یا کارکن کو اپنے ساتھ لائسنس یافتہ یا غیر لائسنس یافتہ ہتھیار، چاقو، ڈنڈا یا لاٹھی رکھنے کی اجازت نہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور