منی لانڈرنگ کیس،مریم نوازکی ضمانت پررہائی کی درخواست پر سماعت30 اکتوبر تک ملتوی

منی لانڈرنگ کیس،مریم نوازکی ضمانت پررہائی کی درخواست پر سماعت30 اکتوبر تک ...
منی لانڈرنگ کیس،مریم نوازکی ضمانت پررہائی کی درخواست پر سماعت30 اکتوبر تک ملتوی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں مریم نوازکی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سماعت پراسیکیوشن کی استدعا پر 30 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت پر رہائی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی ،درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ بے بنیادکیس بناکرسیاسی انتقام کانشانہ بنایاجارہاہے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم دے،دوران سماعت عدالت نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ مریم نوازکوکتنے کیسزمیں گرفتارکیاگیا؟نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ مریم نوازکوچودھری شوگرملزکیس میں گرفتارکیاگیا،عدالت نے پراسیکیوشن کی استدعاپرسماعت 30 اکتوبرتک ملتوی کردی۔

مزید : لاہور /قومی /علاقائی