ہاکی ٹیسٹ میں جرمنی نے پاکستان کو 1-6 سے شکست دیدی

ہاکی ٹیسٹ میں جرمنی نے پاکستان کو 1-6 سے شکست دیدی
ہاکی ٹیسٹ میں جرمنی نے پاکستان کو 1-6 سے شکست دیدی

  



میونخ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جرمنی نے پاکستان کو دو میچز کی سیریز کے پہلے ہاکی ٹیسٹ میچ میں 1-6 سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے، پاکستان کی جانب سے واحد گول عمر بھٹہ نے سکور کیا۔

تفصیلات کے مطابق جرمن شہر منچن گلڈبخ میں کھیلے گئے پہلے ہاکی ٹیسٹ میں جرمن ٹیم نے کھیل کے آغاز سے ہی اپنا زور بنائے رکھا تاہم پہلے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کر سکی البتہ دوسرے کوارٹر میں جرمنی نے ایک گول داغ کر ابتدائی برتری حاصل کرلی۔ تیسرے کوارٹر میں جرمنی نے مزید تین گول داغ کر 0-4 کی برتری حاصل کر لی۔

چوتھے کوارٹر کے آغاز میں پاکستان کے عمر بھٹہ نے گول کرکے پاکستان کا خسارہ کم کیا لیکن اس کے بعد گرین شرٹس مزید کوئی گول نہ کرسکے اور جرمن ٹیم نے میچ کے اختتام سے قبل مزید دو گول کرکے ایک کے مقابلے میں 6 گول سے پاکستانی ٹیم کو شکست دیدی۔

مزید : کھیل