وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں مذاکراتی کمیٹی کااجلاس آج ہوگا

وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں مذاکراتی کمیٹی کااجلاس آج ہوگا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آزادی مارچ کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آبادمیں ہو گا، جس میں اپوزیشن سے رابطوں کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا، جس میںمذاکراتی ٹیم کے ارکان وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے،چیئرمین کمیٹی وزیر دفاع پرویز خٹک اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں پر بریفنگ دیں گے،اپوزیشن سے رابطوں کے بارے میں بھی وزیر اعظم آگاہ کیا جائے گا،کمیٹی مذاکراتی فیصلوں کے حوالے سے وزیر اعظم کو اعتماد میں لے گی۔گزشتہ روز بھی حکومتی ٹیم کے 2 اجلاس ہوئے تھے۔حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں اسد قیصر ، اسد عمر،پرویز خٹک، صادق سنجرانی ، شفقت محمود، پرویز الہی اور پیر نور الحق قادری شامل ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد