وزیراعظم عمران خان نے عوام کو کم قیمت اشیاءخوردنوش فراہم کرنے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا

وزیراعظم عمران خان نے عوام کو کم قیمت اشیاءخوردنوش فراہم کرنے کیلئے بڑا ...
وزیراعظم عمران خان نے عوام کو کم قیمت اشیاءخوردنوش فراہم کرنے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا

  



اسلام آباد(ویب ڈیسک)حکومت کی طرف سے مہنگائی کے بڑھتے ہوئے پریشر کو کم نہ کرسکنے کے پر وزیر اعظم عمران خان نے وفاق اور صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ صارفین کو اشیائے خوردو نوش کی فراہمی جائز قیمت پر یقینی بنانے کیلئے ایپس تکنیکی شکل میں بنائے جائیں۔روزنامہ جنگ کے مطابق ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر نے ”درست دام“ کے نام سے ایک پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا ہے۔مزکورہ ایپ کا منصوبہ اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں کام کرنے والی ایک معروف ریٹیل چین کی شراکت سے شروع کیا جائیگاہے۔اس ایپ کے ذریعے اشیائے خوردو نوش بشمول سبزیاں مارکیٹ کی قیمتوں پر آن لائن خریدی جاسکیں گی جبکہ خریدی جانے والی اشیاء صارفین کے گھر پر بھی پہنچائی جائینگی۔ پنجاب حکومت نے بھی ’’قیمت پنجاب‘‘ ایپ کے نام سے سروس شروع کرنے کا منصوبہ شروع کیا ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد