برطانیہ میں انڈسٹریل ایریا سے کنٹینر میں سے 39 افراد کی لاشیں برآمد ، افسوسنا ک خبر آ گئی

برطانیہ میں انڈسٹریل ایریا سے کنٹینر میں سے 39 افراد کی لاشیں برآمد ، افسوسنا ...
برطانیہ میں انڈسٹریل ایریا سے کنٹینر میں سے 39 افراد کی لاشیں برآمد ، افسوسنا ک خبر آ گئی

  



لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانیہ کے علاقے ایسکس میں انڈسٹریل ایریا سے ایک کنٹینر میں سے 39 لاشیں برآمد ہوئی ہیں ، برطانوی پولیس نے قتل کی تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایسکس پولیس کا کہناہے کہ ” واٹر گلیڈ انڈسٹریل پارک “ میں انہیں دیر رات ڈیڑھ بجے طلب کیا گیا جہاں کنٹینر میں سے لاشیں برآمد ہوئیں ، جن میں ایک نوجوان بھی شامل ہے ۔ شمالی آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ممکنہ25 سالہ کنٹینر ڈرائیور کو قتل کے الزام میں حراست میں لے لیا گیاہے ۔ یہ بات معلو م ہوئی ہے کہ کنٹینر کا ٹرک بلگاریہ میں رجسٹرڈ ہے اور یہ برطانیہ میں ممکنہ طور پر ہفتے کے روز ’ ہولی ہیڈ “ سے داخل ہوا جو کہ جائے وقوعہ سے 300 میل کے فاصلے پر ہے ۔

چیف سپرٹینڈنٹ اینڈریو مارینر نے کہاہے کہ یہ ایک بہت ہی المناک واقعہ ہے جہاں تین درجن سے زائد افراد نے جان گنوا دی ہے ، اصل حقیقت جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ متاثرین کی شناخت کرنے کی کوشش جاری ہے تاہم اس میں کچھ وقت لگے گا ۔ ان کا کہناتھا کہ ہمیں یقین ہے کہ اس کنٹینر کا تعلق بلگاریہ سے ہے اور یہ ہولی ہیڈ کے مقام سے 19 اکتوبر کر برطانیہ میں داخل ہوا ، اس کی تحقیقات کیلئے ہم اپنے شراکت داروںکے ساتھ کام کر رہے ہیں ۔ہم نے لاری کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے جس سے انکوائری کی جارہی ہے ۔

مزید : بین الاقوامی