وزیراعظم آفس کا وزارت خارجہ میں خاتون ماڈل حریم شاہ کے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا نوٹس ،انکوائری شروع

وزیراعظم آفس کا وزارت خارجہ میں خاتون ماڈل حریم شاہ کے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا ...
وزیراعظم آفس کا وزارت خارجہ میں خاتون ماڈل حریم شاہ کے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا نوٹس ،انکوائری شروع

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم آفس نے وزارت خارجہ میں خاتون ماڈل حریم شاہ کے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا نوٹس لے لیاجس پر وزارت خارجہ کے افسران کی دوڑیں لگ گئیں،خاتون حریم شاہ کو وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم تک رسائی کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک ماڈل حریم شاہ کی وزارت خارجہ کے دفترمیں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی،سوشل میڈیا پر ویڈیووائرل ہونے پروزیراعظم آفس نے نوٹس لے لیا،وزیراعظم آفس کے نوٹس کے بعد وزارت خارجہ کے افسران کی دوڑیں لگ گئیں ،حریم شاہ نے وزارت خارجہ کے بورڈروم میں صدارتی چیئرپر بیٹھ کر ویڈیو بنائی ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد