پاک پنجاب کوآپریٹو سوسائٹی کے بلڈرز کی درخواست ضمانت کیس،وفاقی سیکرٹری قانون6 نومبر کوسپریم کورٹ طلب

پاک پنجاب کوآپریٹو سوسائٹی کے بلڈرز کی درخواست ضمانت کیس،وفاقی سیکرٹری ...
پاک پنجاب کوآپریٹو سوسائٹی کے بلڈرز کی درخواست ضمانت کیس،وفاقی سیکرٹری قانون6 نومبر کوسپریم کورٹ طلب

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاک پنجاب کوآپریٹو سوسائٹی کے بلڈرز کی درخواست قبل از گرفتاری پروفاقی سیکرٹری قانون کو 6 نومبر کو طلب کرلیا،سیکرٹری قانون کی طلبی احتساب عدالتوں میں ججز کی عدم تعیناتی پر کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاک پنجاب کوآپریٹو سوسائٹی کے بلڈرز کی درخواست قبل از گرفتاری پر سماعت ہوئی، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان نے پلی بار گین کی درخواست دے رکھی ہے، چیئرمین نیب نے پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی، متعلقہ احتساب عدالت سے پلی بارگین کی منظوری لینا باقی ہے، احتساب عدالت میں جج کی عدم دستیابی کے باعث منظوری نہیں ہو رہی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ آگاہ کیا جائے احتساب عدالتوں میں ججز کی تعیناتی کیوں نہیں کی گئی؟ کتنی احتساب عدالتیں غیر فعال ہیں اور کب تک فعال ہوں گی؟جسٹس مشیر عالم نے استفسار کیا کہ جج تعینات نہ ہونے کی ذمہ داری کس کی ہے؟جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ چند دن قبل اخبارات میں ججز کی آسامیاں پرکرنے کی خبر آئی تھی، سپریم کورٹ نے وفاقی سیکرٹری قانون کو 6نومبر کو طلب کر لیا،سیکرٹری قانون کی طلبی احتساب عدالتوں میں ججز کی عدم تعیناتی پر کی گئی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد