مریم نواز نے نواز شریف سے ملاقات کےلئے وزارت داخلہ کو درخواست بھیج دی

مریم نواز نے نواز شریف سے ملاقات کےلئے وزارت داخلہ کو درخواست بھیج دی
مریم نواز نے نواز شریف سے ملاقات کےلئے وزارت داخلہ کو درخواست بھیج دی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مریم نوازنے نواز شریف سے ملاقات کیلئے وزارت داخلہ کو درخواست بھیج دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کی جانب سے مریم نواز کی نواز شریف سے ملاقات کی اجازت کےلئے وزارت داخلہ کو درخواست بھیجی گئی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف خرابی صحت کے باعث سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں،مریم نواز جیل میں قید ہیں اور بیماروالد کی صحت سے متعلق معلومات ممکن نہیں،مریم نواز کو بیمار والد سے ملنے کی اجازت دی جائے۔واضح رہے کہ آج احتساب عدالت میں مریم نواز نے نواز شریف سے ملنے کی اپیل کی تھی جس پر عدالت نے مریم نواز کی اپیل کومسترد کر دیا تھا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور