”پاکستان کو ’ایویں‘ نہ سمجھیں کیونکہ۔۔۔“ شعیب اختر نے آسٹریلیا کو خبردار کر دیا، ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی خوش ہو جائیں

”پاکستان کو ’ایویں‘ نہ سمجھیں کیونکہ۔۔۔“ شعیب اختر نے آسٹریلیا کو خبردار ...
”پاکستان کو ’ایویں‘ نہ سمجھیں کیونکہ۔۔۔“ شعیب اختر نے آسٹریلیا کو خبردار کر دیا، ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی خوش ہو جائیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے دورہ آسٹریلیا کیلئے منتخب پاکستانی سکواڈز کو کمزور سمجھنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ منتخب شدہ کھلاڑیوں میں وہ تمام خوبیاں موجود ہیں جن کی بناءپر آسٹریلیا کو اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے کہا کہ ”دورہ آسٹریلیا کیلئے منتخب پاکستانی سکواڈ میں وہ تمام خوبیاں موجود ہیں جن کی بناءپر آسٹریلیا کو سخت مشکل میں ڈالا جا سکتا ہے لہٰذا میں سیریز سے پہلے ہی امید نہیں چھوڑ رہا۔ بہت سے لوگ پاکستانی ٹیم کو کمزور قرار دیتے ہوئے شکست اس کا مقدر بتا رہے ہیں لیکن میرے خیال میں جہاں تک کپتانی کا تعلق ہے تو اگر دفاعی انداز اپنانے کی بجائے اگر وہ آسٹریلیا کیخلاف بہادرانہ اور جارحانہ کرکٹ کھیلیں تو نتائج بہت مختلف ہو سکتے ہیں۔“

انہوں نے کہا کہ ” جہاں تک قومی ٹیم کی کارکردگی کی بات ہے تو نوجوانوں پر مشتمل ٹیم آسمان کی بلندیوں پر بھی پہنچ سکتی ہے اور نوجوان کھلاڑی اس دورے سے بہت مفید اور قیمتی سبق سیکھیں گے۔ اس دورے میں نوجوان کھلاڑیوں کے ناصرف فٹنس کے معیار کا پتہ چلے گا بلکہ ذہنی مضبوطی بھی کھل کر سامنے آئے گی، زیادہ تر لوگ پاکستانی ٹیم سے متعلق غلط اندازے لگا رہے ہیں اور یہ بہت بڑی غلطی ہے۔“

مزید : کھیل