عمران خان ظالم ، کٹھ پتلی کی حکومت گرا کر عوامی حکومت بنا کر رہیں گے، بلاول بھٹو زرداری

عمران خان ظالم ، کٹھ پتلی کی حکومت گرا کر عوامی حکومت بنا کر رہیں گے، بلاول ...
عمران خان ظالم ، کٹھ پتلی کی حکومت گرا کر عوامی حکومت بنا کر رہیں گے، بلاول بھٹو زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام کوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کا ستیا ناس کردیاہے ، ہمیں کٹھ پتلی حکومت سے جان چھڑاناہوگی ، کٹھ پتلی حکومت نے کشمیر کا سودا کرلیاہے ، سفید پوش طبقے کا معاشی قتل کیا جارہاہے ،عمران خان ظالم اور سندھ دشمن ہے ، کٹھ پتلی کی حکومت گرا کر عوامی حکومت بنا کر رہیں گے ، عمران خان کی حکومت گرانے نکلا ہوں۔
اسلام کوٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو نے عوام کو طاقت کا سرچشمہ بنایا ، بھٹو نے ہاریوں کوزمینیں دیں ، ملک کیلئے جدوجہد کی اور ملک کو آئین دیا ۔ انہوں نے کہا کہ تھر محبت ، امن اور مہمان نوازوں کا شہر ہے ، بے نظیر نے عوام کی خاطر شہادت قبول کی ، بے نظیر نے دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ان کوللکارا ۔ انہوں نے کہا کہ تھر والوں نے انگریز کے خلاف بغاوت کی، میں ان بہادر لوگوں کے پاس آیا ہوں ۔ آج پر پھر صوبوں کے حقوق چھینے جارہے ہیں اور صوبے کواس کاحصہ نہیں دیا جارہا ۔ آج پر ظالم اور کٹھ پتلی اور سلیکٹیڈ حکومت کاکا راج ہے ، نوجوانوں کو روز گا رنہ دیکر ان کا معاشی قتل عام کیا جارہا ہے، تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرکے سفید پوش طبقے کا معاشی قتل کیا جارہا ہے ، سندھ کے حقوق چھینے جارہے ہیں، عوام کے معاشی حقوق سلب کئے جارہے ہیں ، سندھ کا پانی چوری کیا جا رہاہے ، اب یہ لوگ کراچی چھینناچاہتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان ظالم اورسندھ دشمن ہے ، میں آپ بہادر اور غیور لوگوں کے پاس آیا ہوں ، مجھے آپ کا ساتھ چاہئے جیسے آپ نے شہید بھٹو اور بے نظیر بھٹو شہید کا ساتھ دیا تھا ۔ اگر آپ میرے ساتھ ہوں تو دنیا کی کوئی طاقت ہم کو نہیں روک سکتی ، ہم مل کر اس کٹھ پتلی کوگرائیں گے ، عوامی حکومت بنا کر رہیں گے ، عوام کی خدمت کریں گے اور مسائل کاحل نکالیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس ملک کے عوام کی خدمت کا وعدہ کیا تھااور ایٹمی پروگرام کی صورت میں وہ وعدہ پورا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ریموٹ کنٹرول سے ملک کو چلایاجارہا ہے ، جمہوریت شدید خطرے میں ہے ، میں عمران خان کی حکومت گرانے نکلا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے وعدہ کیا تھا کہ ہم پورے سندھ میں غریب عوام جوسو یونٹ سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں ، ان کی مدد کریں ، انہوں نے کہا کہ تھر پارکر کے وہ لوگ جن کا بجلی کا بل سو یونٹ سے کم ہے ، وہ پیپلز پارٹی کی حکومت ادا کرے گی کیونکہ پیپلز پارٹی کی حکومت عوام کی حکومت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم وفاق سے سندھ کاحق چھین کر عوام کی خدمت کریں گے ۔ انہوں نے کہا پاکستان کوبچانے کیلئے ہمیں اس کٹھ پتلی کوگرانا پڑے گا اور پاکستان کوبچانا پڑے گا ، ہم سندھ اورپنجاب کے بارڈر پر احتجاج کریں گے اوراسلام آباد تک پہنچیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کوٹ کے عوام کا ایک ہی پیغام ہے کہ گو عمران، گوعمران ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -