ایف اے ٹی ایف اجلاس میں کئی ممالک نے پاکستانی اقدامات کو سراہا،حماد اظہر

ایف اے ٹی ایف اجلاس میں کئی ممالک نے پاکستانی اقدامات کو سراہا،حماد اظہر
ایف اے ٹی ایف اجلاس میں کئی ممالک نے پاکستانی اقدامات کو سراہا،حماد اظہر

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک ڈھائی سال کے اندر گرے لسٹ سے نکلتا ہے۔جون2018میں ایف اے ٹی ایف نے ایکشن پلان دیا۔ایف اے ٹی ایف کے معاملات دیکھنے کیلئے خصوصی ادارہ بنایا گیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریونیو حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف اجلاس میں کئی ممالک نے پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔اے پی جی کی جانب سے مجموعی طور پر 40تجاویز آئیں تھیں۔ آئی سی آر جے کے ایکشن پلان کو2020کے مکمل کرنے کا عزم ہے۔حماد اظہرنے مزید کہا کہ اے پی جی کے پاکستان کیلئے27ایکشن پلان ہیں۔اکتوبر2020 تک پاکستان کو اے پی جی کے تحت وقت مل جائیگا۔پاکستان ایف اے ٹی ایف کے2گروپ میں ہے جس کی نگرانی ہو رہی ہے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ دونوں ایکشن پلان پاکستان کیلئے ضم ہوتے تو مسائل بڑھ سکتے تھے۔پاکستان نے گزشتہ 10ماہ میں اس حوالے سے خاطر خواہ پیشرفت کی ہے۔پہلے آئی ایس آر جی کے ایکشن پلان کو مکمل کرینگے۔ایشیاپیسفک گروپ کی40 شرائط بھی پوری کرنی ہیں۔

مزید : قومی