گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اب خود کش جیکٹ پہن لی، ہنگامہ برپاہوگیا

گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اب خود کش جیکٹ پہن لی، ہنگامہ برپاہوگیا
گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اب خود کش جیکٹ پہن لی، ہنگامہ برپاہوگیا

  



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) کچھ عرصہ قبل گلوکارہ رابی پیرزادہ نے بہت سارے سانپوں اور مگر مچھ کے ساتھ ایک ویڈیو بنائی اور دھمکی دی کہ وہ ان سانپوں کے ذریعے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو موت کے گھاٹ اتار دے گی۔ اس ویڈیو پر ہی بھارتی میڈیا میں بہت کچھ واویلا ہوا تھا اور اب رابی پیرزادہ نے نریندر مودی کو ہٹلر کہتے ہوئے اپنی ایک ایسے تصویر پوسٹ کردی ہے کہ بھارت میں ہاہاکار مچ گئی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس تصویر میں رابی پیرزادہ نے نقلی خودکش جیکٹ پہن رکھی ہوتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق خود کو ’کشمیر کی بیٹی‘ کہنے والی رابی پیرزادہ نے اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں نریندر مودی کو ہٹلر قرار دیا۔ جس پر بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے بھی شدید ردعمل آ رہا ہے اور بعض بھارتی جہاں رابی پیرزادہ پر طنز کر رہے ہیں وہیں کچھ ایسے بھی ہیں جو ان کے خودکش جیکٹ پہننے کے عمل کو پاکستان کے خلاف پراپیگنڈے کے طور پر بھی استعمال کر رہے ہیں۔

مزید : تفریح