ہانگ کانگ میں چین کو بڑا جھٹکا لگ گیا، بڑی خواہش سے دستبردار ہونا پڑگیا

ہانگ کانگ میں چین کو بڑا جھٹکا لگ گیا، بڑی خواہش سے دستبردار ہونا پڑگیا
ہانگ کانگ میں چین کو بڑا جھٹکا لگ گیا، بڑی خواہش سے دستبردار ہونا پڑگیا

  



ہانگ کانگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہانگ کانگ کی اسمبلی نے قیدیوں کو چین کے حوالے کرنے کے حوالے بل کئی مہینے تک جاری رہنے والے احتجاج کے بعد واپس لے لیا ہے۔

اپریل میں ہانگ کانگ کی اسمبلی نے ایک بل منظور کیا تھا جس کے تحت جرائم میں ملوث افراد کو چین کے حوالے کرنے کا کہا گیا تھا۔ اس بل کے خلاف ہانگ کانگ کے لوگوں نے بھرپور احتجاج کیا جو کئی مہینے تک مسلسل جاری رہا ، جس کے بعد حکومت کو یہ بل واپس لینا پڑ گیا۔

خیال رہے کہ ہانگ کانگ بھی برطانیہ کی کالونی تھا اور اسے 1997 میں چین کے حوالے کیا گیا تھا۔ ہانگ کانگ کا چین کے ساتھ الحاق تو ہے مگر یہ ایک خود مختار ریاست بھی ہے ۔ مذکورہ قانون کے مخالفین کا کہنا ہے کہ چین میں قیدیوں کے انسانی حقوق کا خیال نہیں رکھا جاتا اور خدشہ ہے کہ انہیں فیئر ٹرائل کا موقع نہیں دیا جائے گا۔

مزید : بین الاقوامی