خلائی مخلوق کے بعد اب خلائی انٹرنیٹ بھی آگیا، یہ کیا چیز ہے؟ جان کر پاکستانی خوش ہوجائیں گے

خلائی مخلوق کے بعد اب خلائی انٹرنیٹ بھی آگیا، یہ کیا چیز ہے؟ جان کر پاکستانی ...
خلائی مخلوق کے بعد اب خلائی انٹرنیٹ بھی آگیا، یہ کیا چیز ہے؟ جان کر پاکستانی خوش ہوجائیں گے

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی کمپنی ’سپیس ایکس‘ کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلن مسک نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ وہ سیٹلائٹس کے ایک نیٹ ورک کے ذریعے خلاءسے دنیا کو انٹرنیٹ دینے جا رہے ہیں جو بہت تیز رفتار انٹرنیٹ ہو گا۔ اب اس حوالے سے انہیں ایک بڑی کامیابی مل گئی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق گزشتہ روز ایلن مسک نے اس خلائی انٹرنیٹ کے ذریعے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے ایک ٹویٹ کی، جس کا مطلب ہے کہ یہ انٹرنیٹ اب چالو ہو چکا ہے اور جلد دنیا اس تیز ترین رفتار والے انٹرنیٹ سے بہرہ مند ہو سکے گی۔

رپورٹ کے مطابق اس خلائی انٹرنیٹ کو ایلن مسک نے ’سٹار لنک‘ کا نام دیا تھا۔ چنانچہ انہوں نے اپنی اس ٹویٹ میں لکھا کہ ”میں یہ ٹویٹ خلاءمیں موجود سٹارلنک سیٹلائٹ کے ذریعے کر رہا ہوں۔“اس کے بعد انہوں نے ایک اور ٹویٹ کی جس میں پہلی ٹویٹ کامیابی سے پوسٹ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا گیا تھا۔ اس دوسری ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ”واہ، یہ انٹرنیٹ کام کر رہا ہے۔“رپورٹ کے مطابق سپیس ایکس نے اپنے سٹارلنک منصوبے کے تحت 60سیٹلائٹس خلاءمیں بھیجی ہیں اور ایلن مسک کا کہنا ہے کہ وہ ان سیٹلائٹس کی تعداد 30ہزار تک لیجائیں گے جس کے بعد پوری دنیا اس ایک انٹرنیٹ نیٹ ورک سے منسلک ہو جائے گی۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ سال کے وسط تک یہ انٹرنیٹ سروس چالو ہو جائے گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...