کرتار پور راہداری کھلنے سے پاکستان کو روزانہ کتنی آمدن ہوگی؟ جان کر پاکستانی خوش ہوجائیں گے

کرتار پور راہداری کھلنے سے پاکستان کو روزانہ کتنی آمدن ہوگی؟ جان کر پاکستانی ...
کرتار پور راہداری کھلنے سے پاکستان کو روزانہ کتنی آمدن ہوگی؟ جان کر پاکستانی خوش ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی حکومت نے کرتارپور راہداری کھولنے کا اعلان کرکے دنیا بھر میں بسنے والے سکھوں کے دل جیت لیے تھے۔تاہم اس راہداری کے کھلنے سے پاکستان کو روزانہ کتنی آمدن ہو گی؟ اس سوال کا جواب جان کر پاکستانی خوش ہو جائیں گے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق اس راہداری کے کھلنے سے اتنی بڑی تعداد میں سکھ یاتری پاکستان آئیں گے کہ پاکستان کو 1کروڑ 56لاکھ روپے روزانہ کی آمدنی ہو گی۔
رپورٹ کے مطابق ایک حکومتی عہدیدار نے بتایا ہے کہ کرتار پور راہداری کھولنے سے جہاں دنیا میں پاکستان کا بہتر امیج اجاگر ہو گا وہیں ہمیں فارن کرنسی کے حصول کا ایک اور ذریعہ بھی مل جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق روزانہ 5ہزار سکھ یاتری اس راہداری کے ذریعے گردوارہ دربار صاحب آئیں گے۔ ابتدائی طور پر ہرسکھ یاتری سے صرف 20ڈالر (تقریباً3ہزار روپے)فیس لی جائے گی۔ دربار صاحب آنے کے لیے سکھ یاتریوں کو صرف اپنا پاسپورٹ دکھانا لازمی ہو گا۔