بالی ووڈ کوریو گرافر ریمو ڈی سوزا پر سنگین الزام لگ گیا، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

بالی ووڈ کوریو گرافر ریمو ڈی سوزا پر سنگین الزام لگ گیا، ناقابل ضمانت وارنٹ ...
بالی ووڈ کوریو گرافر ریمو ڈی سوزا پر سنگین الزام لگ گیا، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

  



ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے صف اول کے کوریو گرافر اور ڈائریکٹر ریمو ڈی سوزا کے فراڈ کے مقدمے میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد کی ایک عدالت نے ریمو ڈی سوزا کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ ڈپٹی سپریٹنڈنٹ آف پولیس آتش کمار کا کہنا ہے کہ کوریو گرافر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ مہندرا راوت نے جاری کیے ہیں جو میرٹھ ریجن کے آئی جی کی اجازت سے ممبئی میں ریمو ڈی سوزا کو پہنچائے جائیں گے۔

ریمو ڈی سوزا کے خلاف غازی آباد کے علاقے راج نگر کے رہائشی ستندرا تیاگی نے شکایت کی تھی کہ 2016 میں کوریو گرافر نے اس سے فلم بنانے کیلئے 5 کروڑ روپے لیے تھے۔ شکایت کنندہ نے دعویٰ کیا کہ کوریو گرافر نے وعدہ کیا تھا کہ وہ رقم کو ڈبل کرے گا اور 10 کروڑ روپے واپس کرے گا لیکن اب تک رقم واپس نہیں کی گئی۔

مزید : تفریح