نواز شریف کے طبیعت سے متعلق ایک بار پرپھر تشویشناک خبر ،پلیٹ لیٹس دوبارہ کم ہو گئے

نواز شریف کے طبیعت سے متعلق ایک بار پرپھر تشویشناک خبر ،پلیٹ لیٹس دوبارہ کم ...
نواز شریف کے طبیعت سے متعلق ایک بار پرپھر تشویشناک خبر ،پلیٹ لیٹس دوبارہ کم ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم میا ں محمد نواز شریف کی صحت سے متعلق ایک بار پھر تشویشناک خبر آگئی ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد ایک بار پھر کم ہو گئی ہے ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 28ہزار سے کم ہو کر 7ہزار رہ گئے ہیں ۔انہیں اب تک وائٹ سیلز کی 5میگا کٹس لگ چکی ہے ۔آج نواز شریف کی عیادت کے لیے شہباز شریف ،احسن اقبال،مریم اورنگزیب اورعطاتارڑ سمیت ایاز صادق اور خرم دستیگر سروسز ہسپتال پہنچے ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لیٹس میں اضافے کیلئے مزید 2میگا یونٹس تیار کیے گئے ہیں،میڈیکل بورڈ کی ہدایت کے بعد میگا یونٹس لگائے جائیں گے،ہسپتال ذرائع کے مطابق ایک میگا یونٹ لگنے سے پلیٹ لیٹس کی تعداد میں اوسطً 8ہزار سے10ہزار اضافہ ہوتا ہے۔

مزید :

قومی -