دھونی کا مستقبل کیا ہوگا؟ انڈین کرکٹ بورڈ کے نئے صدر سارو گنگولی نے اعلان کردیا

دھونی کا مستقبل کیا ہوگا؟ انڈین کرکٹ بورڈ کے نئے صدر سارو گنگولی نے اعلان ...
دھونی کا مستقبل کیا ہوگا؟ انڈین کرکٹ بورڈ کے نئے صدر سارو گنگولی نے اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ بورڈ کے 39 ویں صدر منتخب ہونے والے سابق کپتان سورو گنگولی نے کہا ہے کہ وہ مہندر سنگھ دھونی کے مستقبل کے بارے میں ان سے مل کر بات کریں گے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر منتخب ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سارو گنگولی نے کہا ’مجھے نہیں پتا کہ دھونی کے دماغ میں اپنے کیریئر کے حوالے سے کیا چل رہا ہے لیکن وہ کھیل کے عظیم ترین لوگوں میں سے ایک ہے، اگر آپ دھونی کی کامیابیوں کو نوٹ کرنا شروع کرتے ہیں تو آپ بے ساختہ کہتے ہیں کہ ’واﺅ‘ ۔
سورو گنگولی نے کہا کہ ان کے ہوتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کو عزت دی جائے گی ۔ انہوں نے مہندر سنگھ دھونی کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ چیمپیئنز اتنی جلدی دل نہیں چھوڑتے ۔
خیال رہے کہ ورلڈ کپ 2019 کے اختتام کے وقت سے دھونی کی ریٹائرمنٹ کی باتیں زیر گردش ہیں ۔ انڈیا کی سیمی فائنل میں شکست کے بعد سے کہا جارہا ہے کہ دھونی کو ریٹائرمنٹ لے لینی چاہیے لیکن انڈین کرکٹرز کی جانب سے ان کے کرکٹ چھوڑنے کے فیصلے کی مخالفت کی جارہی ہے۔

مزید :

کھیل -