تجزیہ کار مظہر عبا س نے حکومت اور اپوزیشن مذاکرات سے متعلق اہم پیشگوئی کردی

تجزیہ کار مظہر عبا س نے حکومت اور اپوزیشن مذاکرات سے متعلق اہم پیشگوئی کردی
تجزیہ کار مظہر عبا س نے حکومت اور اپوزیشن مذاکرات سے متعلق اہم پیشگوئی کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کوئی بریک تھرو نظر نہیں آرہا ، دونوں نے اپنی اپنی تیاری کی ہوئی ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عبا س نے کہا کہ یہ بڑی دلچسپ صورتحال ہے جب کوئی کہتاہے کہ میں آئین وقانون کے دائرے میں رہتا ہوں تو اسلام آباد میں قانون کے مطابق پانچ سے زیادہ افراد کے داخلے پرپابندی ہوگی تو اب دیکھنا ہے کہ قانون کے دائرے پر کیسے عمل کرایا جاتاہے ؟ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کاسیاسی بیان ہے کہ آئین و قانون کے دائرے میںرہتے ہوئے مارچ کی اجازت دی جائیگی ۔ 

مظہر عباس کا کہناتھاکہ حکومت کی جانب سے مارچ کو روکا جائیگا اور اس کی تیاری بھی کی گئی ہے۔حکومتی کمیٹی اپوزیشن کے اندر اختلافات کا فائدہ اٹھانا چاہتی ہے ، حکومت کی بنائی ہوئی کمیٹی میں چیئر مین سینیٹ اور سپیکر کامنصب اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ وہ کسی سرکاری کمیٹی کاحصہ بنیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کوئی بریک تھرو نظر نہیں آرہا ، دونوں نے اپنی اپنی تیاری کی ہوئی ہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد