مولانا فضل الرحمان حکومت کی چولیں ہلا دیں گے، حفیظ اللہ نیازی کا دعویٰ

مولانا فضل الرحمان حکومت کی چولیں ہلا دیں گے، حفیظ اللہ نیازی کا دعویٰ
مولانا فضل الرحمان حکومت کی چولیں ہلا دیں گے، حفیظ اللہ نیازی کا دعویٰ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ ہوسکتا ہے کہ مو لانا فضل الرحمان چکمہ دے رہے ہوں اوران کی منصوبہ بندی دور دور تک ہو، مولانا فضل الرحمان اس حکومت کی چولیں ہلا دیں گے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ ہوسکتاہے کہ مولانا فضل الرحمان چکمہ دے رہے ہوں اوران کی منصوبہ بندی دور دور تک ہو۔ انہوں نے کہا کہ جو صورتحال ہے اس سے لگ رہاہے کہ مولانا فضل الرحمان اس حکومت کی چولیں ہلا دیں گے، وہ اس حکومت کو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں۔

حفیظ اللہ نیازی کا کہناتھا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ کہیں حکومت اسلام آباد میں محصور ہوکر نہ رہ جائے ۔ اگر حکومت اسلام آباد میں محصور ہوکر رہ جاتی ہے تو پھر یہ بڑی خطرنا ک صورتحال ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت کواللہ تعالیٰ کی پکڑ ہے ، ذلت ، خواری اور رسوائی اس حکومت کی قدم قدم پر پکڑ کررہی ہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد