اے این ایف اور شہریار آفریدی کے بیانات کے درمیان رانا ثنا ءاللہ سے متعلق سچ تلاش کرنے کی کوشش کی جائے ، حسن نثار کا مشورہ

اے این ایف اور شہریار آفریدی کے بیانات کے درمیان رانا ثنا ءاللہ سے متعلق سچ ...
اے این ایف اور شہریار آفریدی کے بیانات کے درمیان رانا ثنا ءاللہ سے متعلق سچ تلاش کرنے کی کوشش کی جائے ، حسن نثار کا مشورہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حسن نثار نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات کے کیس سے متعلق اے این ایف اور شہریار آفریدی کے بیانات کے درمیان سچ تلاش کرنے کی کوشش کی جائے ۔

جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ یہ بڑی دلچسپ صورتحال ہے کہ چار ججز راناثناءاللہ کا کیس سننے سے انکار کررہے ہیں اور جس قسم کے حالات ہیں ان میں کوئی بیوف قوف ہی ہوگا جو اتنی منشیات گاڑی میں ڈال کر اس طرح پھر رہا ہو ۔

حسن نثار کا کہنا تھا کہ راناثناءاللہ نے کتنے قتل کروائے ہیں جیسے عابد شیر علی اوراس کے والد کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اے این ایف اورشہریار آفریدی کے بیانوں کے درمیان پھنسا ہوا ہوں ، اگر ان کے بیانات کے درمیان سچ تلا ش کرنے کی کوشش کی جائے تو اس کا جواب مل جائے گا ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد