جو لوگ نوازشریف کی بیماری پر تمسخر اڑا رہے ہیں ہم ان کے الفاظ اور چہرے نہیں بھولیں گے:خواجہ آصف

جو لوگ نوازشریف کی بیماری پر تمسخر اڑا رہے ہیں ہم ان کے الفاظ اور چہرے نہیں ...
جو لوگ نوازشریف کی بیماری پر تمسخر اڑا رہے ہیں ہم ان کے الفاظ اور چہرے نہیں بھولیں گے:خواجہ آصف

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ محمد  آصف نے کہا کہ نوازشریف روبصحت ہیں، دعائیں قبول ہوتی رہیں تو وہ رہائی کے بعد ملک کو منزل کی طرف رواں دواں کریں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ سلیکٹڈ کے لئے کتنی شرمناک بات ہے کہ لوگ آج بھی سفارشیں لے کر نوازشریف کے پاس چلے جاتے ہیں پارٹی میں جگہ دیں۔انہوں کہا کہ جو لوگ نوازشریف کی بیماری پر تمسخر اڑا رہے ہیں ہم ان کے الفاظ اور چہرے نہیں بھولیں گے،نہ ان کو شرم ہے نہ حیا ہے، بدترین حکمران ٹولہ ہے ،غیر شائستہ زبان استعمال کرتے ہیں، وقت جلد گزر جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس عذاب سے ملک کو نجات دلائیں گے، ن لیگ نوازشریف کی قیادت میں جمہوریت کی واپسی کا ہر اول دستہ بنے گی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ستائیس کو یوم یکجہتی اور اکتیس اکتوبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ اور اجتماع میں شرکت کرے گی۔

مزید : قومی