حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اہم رکن کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اہم رکن کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اہم رکن کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن پرویز الٰہی مولانا فضل الرحمان کو ٹیلیفون کیا ہے ،دونوں رہنماوں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
چوہدری پرویز الٰہی سے ٹیلی فون گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ آزادی کا احساس قوم کے ذہنوں میں ہے۔عوام کے ووٹ پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے۔ہم عوام کی طاقت کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان خود بیرونی ایجنٹ ہیں۔عمران خان کشمیر کے ماموں یا چاچو نہ بنیں ہم کشمیر کے محافظ ہیں۔ ہمیں بھارت کے نام پر بلیک میل نہ کیا جائے۔حکمرانوں کو واپس آن کے گھر بھیج کر ہی دم لیں گے۔پورے ملک نے اسلام آباد میں مارچ کا عزم ظاہر کیا ہے۔ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے یہ ناجائز حکومت ہے اور انہیں گھر جانا ہوگا۔دوسری جانب حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک کا اکرم درانی سے رابطہ ہوا ہے جس کے بعد حکومت مذاکراتی کمیٹی اور رہبر کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔

مزید :

قومی -