ہندوستان سے مذاکرات کی بھیک کیلئے ٹرمپ کی منتیں کی جارہی ہیں، سردارلطیف کھوسہ

ہندوستان سے مذاکرات کی بھیک کیلئے ٹرمپ کی منتیں کی جارہی ہیں، سردارلطیف ...
ہندوستان سے مذاکرات کی بھیک کیلئے ٹرمپ کی منتیں کی جارہی ہیں، سردارلطیف کھوسہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہاہے کہ ہندوستان سے مذاکرات کی بھیک کیلئے ٹرمپ کی منتیں کی جارہی ہیں کہ مودی سے کہا جائے کہ ہم سے مذاکرات کرے۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہر پاکستانی کشمیر کے لئے خون کا آخری قطرہ دینے کوتیار ہے لیکن حکومت ہندوستان کے تلوے چاٹ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ باربار مودی سے فون پر بات کرنے کی خواہش کا اظہار کیاجاتاہے ۔

سردار لطیف کھوسہ کا کہناتھا کہ ہندوستان سے مذاکرات کی بھیک کیلئے ٹرمپ کی منتیں کی جاتی ہیں کہ مودی سے کہا جائے کہ ہم سے مذاکرات کرے ، آسیہ اندرابی کے شوہر کااپنے بیٹے کو خط اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ بندہ زندگی اور موت سے بے نیا ز ہوگیا ہے ۔

مزید : قومی