ہاؤسنگ سیکٹر کی ترقی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے جامع پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے:میاں محمودالرشید

ہاؤسنگ سیکٹر کی ترقی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے جامع پالیسی پر ...
ہاؤسنگ سیکٹر کی ترقی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے جامع پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے:میاں محمودالرشید

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہاؤسنگ سیکٹر کے فروغ کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے قائم کمیٹی کا اجلاس وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید کی صدارت میں ہوا۔ بورڈ آف ریونیو، محکمہ قانون، خزانہ، پنجاب ریونیو اتھارٹی، ایل ڈی اے، لوکل گورنمنٹ، ہاؤسنگ ٹاسک فورس کے حکام اور بلڈرز وڈویلپرز کے نمائندے اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران ہاؤسنگ سیکٹر سے متعلقہ قواعد و ضوابط اور این او سی کے اجراء کے طریقہ کار کو آسان بنانے کی سفارشات تیار کرنے کے حوالے سے تفصیلی غوروخوض کیا گیا۔

میاں محمود الرشید نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہاؤسنگ سیکٹر کی ترقی و بحالی کے لئے متعلقہ قواعد و ضوابط کو آسان بنانے کے لئے جامع پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے اور اس ضمن میں تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے معاملات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے،ہاؤسنگ سیکٹر کی ترقی اورپیچیدہ قواعد و ضوابط کو آسان بنا کر نجی شعبے کو بھرپور ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ہاؤسنگ سیکٹر کو ترقی دینے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور بلڈرزوڈویلپرز کو این او سی کے اجراء کے حوالے سے متعلقہ محکموں کے باہمی ربط کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ این او سی کے اجراء کو کم سے کم وقت میں ممکن بنایا جا سکے۔ اجلاس کے دوران ٹیکسیشن نظام اور این او سی کے اجراء کے لئے سفارشات مرتب کرنے کے لئے دو سب کمیٹیاں قائم کی گئیں جو ایک ہفتے میں اپنی رپورٹ پیش کریں گی۔ مزید برآں بلڈرز اور ڈویلپرز کے نمائندوں کی طرف سے متعلقہ قوانین کو آسان بنانے کے حوالے سے دی جانے والی متعدد تجاویز پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

مزید : رئیل سٹیٹ


loading...