صوبہ بھرمیں ڈینگی پرقابوپانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں:ڈاکٹر یاسمین راشد

صوبہ بھرمیں ڈینگی پرقابوپانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ...
 صوبہ بھرمیں ڈینگی پرقابوپانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں:ڈاکٹر یاسمین راشد

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ  صوبہ بھرمیں ڈینگی پرقابوپانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں،ڈینگی لارواکی افزائش کوروکنے کیلئے موثراقدامات جاری رکھے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹریاسمین راشد  کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا،جس میں صوبائی وزیراوقاف صاحبزادہ سعیدالحسن شاہ ، صوبائی وزیرہائرایجوکیشن یاسرہمایوں، ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن(ر) اعجازاحمد، صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر) محمدعثمان، کمشنرلاہورڈویژن آصف بلال لودھی، ڈی سی لاہوردانش افضال، ڈی جی ہیلتھ سروسزپنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیر، پروجیکٹ ڈائریکٹرڈاکٹرشہناز اور وڈیولنک کے ذریعے تمام کمشنرزاورڈی سی حضرات نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ پولیس، پی آئی ٹی بی، ماحولیات، سوشل ویلفیئیر، فشریز، واسا، ایل ڈی اے، لیبر، ٹرانسپورٹ، سپیشل برانچ، ڈی ایچ اے، لیسکو، پی ایچ اے، ایگری کلچر، انہار، ڈی جی پی آر، لوکل گورنمنٹ، آئی پی ایچ، ایل ڈبلیوایم سی، سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن، فوڈ، کوآپریٹو، پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن ودیگرمحکمہ جات کے افسران نے بھی شرکت کی۔صوبائی وزیرصحت نے صوبہ بھرمیں انسداڈینگی مہم کے اعدادوشماراورڈینگی پرقابوپانے کے حوالہ سے اقدامات کاجائزہ لیا۔صوبائی سیکرٹری صحت کیپٹن(ر) محمدعثمان نے وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکوصوبہ بھرمیں ڈینگی پرقابوپانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ڈاکٹریاسمین راشدکااجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا  کہ صوبہ بھرمیں ڈینگی پرقابوپانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں، تمام افسران اورضلعی انتظامیہ کی کاوش سے ڈینگی کے کیسزکی شرح میں واضح کمی واقع ہوئی ہے،ڈینگی لارواکی افزائش کوروکنے کیلئے موثراقدامات جاری رکھے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کاخاص خیال رکھاجارہاہے،ڈینگی کاشکارمریضوں کے تمام ترتشخیصی ٹیسٹ مفت کئے جارہے ہیں،محکمہ صحت پنجاب نجی ہسپتالوں اورلیبارٹریزسے بھی ڈینگی کے مریضوں کے اعدادوشماراکٹھے کررہاہے،ڈینگی کی وباء پرقابوپانے کیلئے شہریوں کواپنے گھروں اوردفاترکوصاف ستھرارکھ کراہم کرداراداکرناہوگا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور