ن لیگ کی رہنما شائستہ پرویز ملک نے حکومت کواپنی گرفتاری کی پیشکش کردی

ن لیگ کی رہنما شائستہ پرویز ملک نے حکومت کواپنی گرفتاری کی پیشکش کردی
ن لیگ کی رہنما شائستہ پرویز ملک نے حکومت کواپنی گرفتاری کی پیشکش کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی رہنماشائستہ پرویز ملک نے کہاہے کہ حکومت کوچاہئے کہ سارے پاکستان کوپکڑ کر بند کردیں کیونکہ پورا پاکستان وہی بات کررہاہے جو کیپٹن صفدر نے کی ، مجھ کوبھی گرفتار کرلیا جائے کیوں میں بھی یہی بات کرتی ہوں۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے شائستہ پرویز ملک نے کہا کہ حکومت کوچاہئے کہ سارے پاکستان کوپکڑ کر بند کردیں کیونکہ پورا پاکستان وہی بات کررہاہے جو کیپٹن صفدر نے کی ہے ۔ عوام کہہ رہے ہیں کہ گھر سے نکلواور اس حکومت کوگھر بھیجو۔

انہوں نے کہا کہ یہ مجھ کو بھی گرفتار کرلیں ، حکومت نے جو راناثناءاللہ کے کیس کاحال کیاہے ؟ سب کے سامنے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کا فارن فنڈنگ کے حوالے سے جو کیس چل رہاہے ۔ اس کیس پر باربار درخواست کی جارہی ہے کہ اس کیس کو راز میں رکھا جائے اور منظر عام پر نہ لایا جائے ۔

مزید : قومی