اینٹی کرپشن لاہور ریجن کی سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر مرحوم کے اہل خانہ کے خلاف بڑی کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زمین واگذار کروا لی

اینٹی کرپشن لاہور ریجن کی سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر مرحوم کے اہل خانہ کے ...
اینٹی کرپشن لاہور ریجن کی سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر مرحوم کے اہل خانہ کے خلاف بڑی کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زمین واگذار کروا لی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اینٹی کرپشن لاہورریجن اے نےناجائز قابضین کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 123کنال سرکاری اراضی واگزار کروا لی،سرکاری زمین سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے وارثان سمیت دیگر سے واگزار کروائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن محمدگوہرنفیس کی ہدایت پر پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جارہی ہیں اینٹی کرپشن لاہور ریجن کو شکایات موصول ہوئی تھیں کہ تحصیل ماڈل ٹاؤن میں کچھ رقبے پر سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے وارثان سمیت دیگر افراد ناجائز قابض ہیں جس پر کارروائی کرتے ہوئے اینٹی کرپشن لاہور نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے وارثان سمیت دیگر کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار کروالی ہے۔واگذار کروائی گئی زمین میں سے77 کنال سرکاری اراضی پر سابق گورنر سلمان تاثیر کی اہلیہ آمنہ تاثیر اور بیٹے قابض تھے۔ اینٹی کرپشن نے موضع سرائچ اور اسو تحصیل ماڈل ٹاؤن میں کارروائی کرکے سرکاری رقبہ واگزار کروایا۔اینٹی کرپشن کی جانب سے مجموعی طور پر123کنال8 مرلے سرکاری رقبہ واگزار کروایا گیا،واگذار کروائی گئی زمین کی مالیت تقریباً 17کروڑ50لاکھ روپے بنتی ہے۔اینٹی کرپشن نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے نا جائز قابضین کے خلاف کارروائی کرکے زمین واگزار کروائی ہے۔واگذار کروائی گئی زمیں متعلقہ محکمے کے حوالے کردی گی ہے۔ ڈائریکٹر لاہور ریجن اے ڈاکٹراحمد افنان نے اس موقع پر کہا کہ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس کی ہدایت پر ناجائز قابضین کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جا رہی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور