نواز شریف کوکسی اورجگہ لے جائیں تو فوری طور پر اس بات کا پتہ چل جائیگا ، لیگی رہنما نے حکومت پر شکوک وشبہات کااظہار کردیا

نواز شریف کوکسی اورجگہ لے جائیں تو فوری طور پر اس بات کا پتہ چل جائیگا ، لیگی ...
نواز شریف کوکسی اورجگہ لے جائیں تو فوری طور پر اس بات کا پتہ چل جائیگا ، لیگی رہنما نے حکومت پر شکوک وشبہات کااظہار کردیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہاہے کہ نواز شریف کوکسی اورجگہ لے جائیں تو فوری طور پرپتہ چل جائے گا کہ نواز شریف کومرض کیاہے ؟ یہ بات ضرور ذہن میں رکھیں کہ نواز شریف کی بیماری کی وجہ ضرور معلوم ہوگی اور ہم یہ وجہ معلوم کرکے رہیں گے ، نواز شریف کواگر کچھ ہوگیا تو ہم ان کو نہیں چھوڑیں گے ۔

دنیانیوز کے پروگرام ”آن دافرنٹ “میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ ایک خاتون کے ایک حساس جگہ پر جانے کا کیا مقصد ہے ؟ اس جگہ ایک مرد کا بھی جانایا ایک خاتون کا جانا ایک ہی طرح دیکھا جائے گا اور وہ جب اس وقت کشمیر کا مسئلہ حل کیا جارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ دیکھیں کہ اس سال میں کرپشن کا لیول کس سطح پرچلا گیا ہے اوریہ چیزیں نہیں دیکھی جارہیں۔

ان کا کہناتھا کہ ایران میں جاکر کہا جاتا ہے کہ ہماری سرزمین سے ایران میں مداخلت ہوتی رہی ہے لیکن لاڈلے کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ میں کہنا چاہتا ہوں کہ وہ جو بھی کرے لاڈلہ ٹھہرے گا ، کوئی اس کو پوچھنے والا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف پاکستان کو سی پیک دینے والے ، تین دفعہ وزیر اعظم رہنے والے کوجس طرح بے عزت کیا جارہا ہے ، جس قسم کی باتیں وزراءاور عمران خان کررہے ہیں ، سب کے سامنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس پھر سات ہزار تک پہنچ گئے ہیں لیکن تشخیص نہیں ہو رہی کہ ان کومرض کیاہے ؟ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کوکسی اورجگہ لے جائیں تو فوری طور پر پتہ چل جائے گا کہ نواز شریف کومرض کیاہے ؟ انہوں نے کہا کہ یہ بات ضرور ذہن میں رکھیں کہ نواز شریف کی بیماری کی وجہ ضرور معلوم ہوگی اور ہم یہ وجہ معلوم کرکے رہیں گے ، نواز شریف کواگر کچھ ہوگیا تو ہم ان کو نہیں چھوڑیں گے ۔

مزید : قومی